Thursday, October 30, 2014

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف وائٹ واش

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف وائٹ واش


پاکستان نے ابو ظہبی میں دوسرا ٹیسٹ جیت کر ن صرف ٹیسٹ سیریز جیت لی بلکہ آسٹریلیا کو ۳۲ سال بعد وائٹ واش کر دیا۔ اس سے پہلے پاکستان نے ۱۹۸۲ میں آسٹریلیا کو وائٹ واش کیا تھا۔
 پانچویں دن کا کھیل شروع ہونے سے پہلے پاکستان کو جیتنے کے لیے ٦ وکٹیں درکار تھیں۔ سٹیون سمتھ اور مچل مارش نے ڈٹ کر پاکستانی باؤلرز کا مقابلہ کیا لیکن لنچ سے کچھ دیر پہلے مچل مارش سینتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد پاکستانی باؤلرز کے سامنے کوئی بھی بیٹسمیں ٹک نہ سکااور پاکستان نے یہ مقابلہ ۳۵٦ رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا
 پاکستان نے نہ صرف آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا
بلکہ کئی ریکارڈ بھی توڑ دیے۔ پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے تییز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنایا۔ اور ویوین رچرڈ کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر بھی کر دیا۔ یونس خان نے ۲ میچز میں ۴٦۸ رنز بنائے جو کہ کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کے دو میچز کے رنز سے زیادہ ہیں۔مصباح الحق نے کپتان کے طور پر پاکستان کے لیے سب سے زیادہ میچ جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا
یونس خان مین آف دی سیریز اور مصباح الحق مین آف دی میچ قرار پائے۔
مصباح الحق نے تیز ترین سنچری بنا کر جہاں ناقدین کا مںہ بند کر دیا وہاں اپنے اوپر لگنے والا ٹک ٹک کا لیبل بھی اتار پھینکا ھے۔انہوں نے ثابت کر دیا ھے کہ وہ ۴۰ سال کی عمر میں بھی سپر فٹ ہیں۔
پاکستان یہ ۲ میچز جیت کر ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر آگیا ھے۔امید ھے کہ پاکستان اپنی یہ پرفارمنس نیوزی لینڈ کے خلاف بھی جاری رکھے گا۔اور ورلڈ کپ میں بھی بہت بہتر پرفارمنس دے گا۔

1 comment: