Thursday, October 30, 2014

دہشت گردی اور قومی جزبہ تحریر طارق اقبال(Terrorism and National Enthusiasm)

دہشت گردی اور قومی جزبہ(Terrorism and National Enthusiasm)


سچ ھے کہ جنگیں ہمیشہ قومیں ہی لڑا کرتی ہیں۔کوئی فوج یا حکومت نہیں لڑ سکتی۔جس بھی دہشت گرد نے واہگہ پریڈ دیکھنے والے معصوم شہریوں کا خون بہانے کا منصوبہ بنایا ہو گا۔ اس کا اولین مقصد پاکستان کو بین الاقوامی طور پر کمزور ثابت کرنا اور داخلی طور پر خوفزدہ کرنا ہو گا۔دہشت گردوں نے ٦۰ معصوم بیگناہ اور نہتے شہریوں کی جان تو لے لی لیکن اس قوم کا عزم اور حوصلہ نہ لے سکا۔
اس اندوہناک واقعے کے اگلے دن جب لوگ اپنے پیاروں کی میتیں لے کر اپنے آبائی علاقے نہ پہنچے تھے۔ پاکسانی قوم نے بھرپور طریقے سے واہگہ بارڈر پریڈ میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ ان کا عزم اور حوصلہ چٹانوں کی طرح بلند اور مسمم ھے۔ پاکسان زندہ باد ک نعرے سن کر ہر اس ناپاک قوت کے حوصلے ضرور پست ہوئے ہوں گے جو مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف ہیں۔
یہ بات بھی قابلِ غور ھے کہ ابھی تک تمام سیاسی جماعتوں نے اس واقعے پر اظہارِ یکجہتی کا ثبوت دیا ھے اور کسی نے ایک دوسرے پر انگلی نہیں اٹھائی۔ہماری حکومت اور سرکاری ایجنسیز کو بھی چاہیے کہ اپنی پرفارمنس کو مزید بہتر بنائیں اور آئیندہ اس قسم کے واقعات کا سختی سے سدِباب کریں۔
اللہ تعالی سے دعا ھے کہ وہ مرنے والوں کو جنت عطا فرمائے اور اُن کے لواحوقین صبر عطا فرمائے(آمین)

No comments:

Post a Comment